9 اکتوبر 2011 - 20:30

امريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے پوري شدت کے ساتھ جاري ہيں- رپورٹوں کے مطابق نيويارک اور واشنگٹن ميں ہزاروں لوگوں نے وال اسٹريٹ مخالف مظاہروں ميں شرکت کي - اسي کے ساتھ امريکي کانگرس کے ايک اور رکن کيتھ اليسن نے بھي وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت کا اعلان کيا ہے -

ابنا: امريکا کے مختلف شہروں ميں عوامي مظاہروں کا دائرہ پھيلتا جارہاہے اور وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے ہزاروں افراد نےنيويارک کے اسکولوں سے سات سو ملازمين کو نکال ديئے جانے کے خلاف ايک بار پھر احتجاجي مظاہرہ کيا -خبروں ميں کہا گيا ہے کہ نيويارک کے مختلف علاقوں اور وال اسٹريٹ کي عمارت کے اطراف ميں يہ تازہ مظاہرہ اسکول کے سيکڑوں ملازمين کو سرکاري نوکريوں سے نکال ديئے جانے کے خلاف کيا گيا-

اس تازہ مظاہرے ميں جن لوگوں نے شرکت کي ان ميں زيادہ تر کا تعلق وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے کارکنوں سے تھا- مظاہرين کا کہنا تھا کہ اسکولوں سے ٹيچروں کو اس طرح سے نکال ديئے جانے سے تعليمي معيار متاثر ہوگا اور بے روزگاري کي شرح ميں بھي اضافہ ہوگا- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے حاميوں نے جنھوں نے گذشتہ سترہ ستمبر کو نيويارک ميں اپنے مظاہروں کا آغاز کيا تھا اتوار کو بھي نيويارک کے واشنگٹن اسکوائر پر ايک بڑا اجتماع کرکے حکومت کي پاليسيوں کے خلاف نعرے لگائے - ادھر وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے حاميوں نے واشنگٹن ميں بھي اپنا احتجاج جاري رکھا -

مظاہرين نے وائٹ ہاؤس کے قريب فريڈم پلازہ تک مارچ کيا امريکي دارالحکومت واشنگٹن ميں بے روزگاري اور ديگر عوامي مسائل کے خلاف يہ مظاہرہ کيا گيا، جبکہ دوسرا مظاہرہ شمال مغربي واشنگٹن ميں ميلکم ايکس پارک کے قريب کياگيا-مظاہرين کا کہنا ہے کہ حکومت بڑي کمپنيوں کو رعايتيں دے رہي ہے جبکہ عوام کے مسائل کو نظر انداز کيا جارہا ہے - اس درميان امريکي کانگريس ميں سياہ فام ممبر نے امريکي مظاہرين کي حمايت کا اعلان کيا ہے- امريکي کانگريس ميں سياہ فام رکن کيتھ اليسن نے امريکي مظاہرين کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے خود ان مظاہروں کو شروع کيا ہے اور وہي اس کا انتظام چلارہے ہيں اور ہم چاہتے ہيں کہ ان مظاہروں ميں شريک ہوکر ان کے ساتھ يکجہتي کا اظہارکريں-ياد رہے کہ امريکي ايوان نمائندگان کي سابق اسپيکر نينسي پلوسي بھي وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کي حمايت کا اعلان کرچکي ہيں - ننسي پلوسي اس وقت ايوان نمائندگان ميں ڈيموکريٹک پارٹي کي پارليماني ليڈر ہيں- انہوں نے کہا ہے کہ تبديلي شروع ہوچکي ہے اور ميں مظاہرين کي حمايت کرتي ہوں - نينسي پلوسي نے کہاکہ صورتحال ايسي نہيں ہے جسے اب امريکي عوام برداشت کريں گے، صورتحال تبديل ہوني چاہئے- وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک اب چوتھے ہفتے ميں داخل ہوگئي ہے اور جيسے جيسے وقت گذر رہا ہے اس تحريک ميں شدت آتي جارہي ہے اور اس کا دائرہ امريکا کے طول و عرض ميں پھيلتا جارہا ہے.

..........

/169